متحدہ الیکشن کاہرگزبائیکاٹ نہیں کریگی فاروق ستار

3جماعتوں کیخلاف دہشت گردی کاالیکشن کمیشن،نگراں حکومت،فوج نوٹس لے.


INP May 05, 2013
بڑے ڈیموں پراتفاق ہوجائیگا،ایم کیوایم کے رہنماکی لاہورمیں میڈیاسے گفتگو. فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ متحدہ الیکشن کا ہرگز بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

کراچی میں 3بڑی جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کے واقعات کا الیکشن کمیشن، نگراں حکومت اور فوج کو نوٹس لینا چاہیے، ایک وقت آئے گا کہ بڑے ڈیموں کے لیے بھی اتفاق رائے پیدا کرلیں گے، تمام پاورپلانٹس کو بھی کوئلے پر منتقل کرنا ہوگا۔ لاہور میں ایف پی سی سی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا اور کرنا چاہتی ہے۔



ایم کیوایم پر بھتے کی سیاست کے الزام کی تردید کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مخالفین ایم کیوایم کے خلاف پروپیگنڈے کی سیاست کررہے ہیں لیکن متحدہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ تمام پاورپلانٹس کوبھی کوئلے پر منتقل کرنا ہوگا۔ فاروق ستار نے کہاکہ نئی حکومت کو ٹیکس نظام کی اصلاح کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں