عدلیہ اور حکومت میں جاری کشمکش ملک کے مفاد میں نہیں الطاف حسین

خدمت خلق فاوندیشن کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام میں دس ہزار سے زائد افراد میں اشیاء تقسیم کی گئیں۔


ویب ڈیسک August 13, 2012
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین۔ فوٹو: ایکسپریس

ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاونڈیشن کی جانب سے امدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کے کے ایف چیف ٹرسٹی مصطفی کمال، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئرز، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، آغا سراج درانی اور ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داران بڑی تعداد میں موجود تھے، شہریوں اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ خدمت خلق کی جانب سے مستحق افراد میں بڑی تعداد میں اشیاء تقسیم کی گئیں ۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا"ایم کیوایم اپنے قیام کے اول روز سے لوگوں کی خدمت کررہی ہے ، خدمت خلق ایک ماہ نہیں بلکہ پورے سال عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتی ہے"۔ ایم کیو ایم قائد نے کہا"عدلیہ اور حکومت میں جاری کشمکش ملک کے مفاد میں نہیں "۔

کرچی میں امن وامان کی صور تحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا "بھتہ مافیا اور پرچی مافیا خلاف حکومت اورمتعلقہ ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں"۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا"ایم کیوایم فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ۔ بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ممکن ہے اگر ایم کیوایم کےرؤف صدیقی کو وزیر داخلہ بنادیا جائے"۔

ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا "جب تک ملک فلاحی نہیں بنے گا، اس وقت تک ملک مستحکم اور مضبوط نہیں ہوسکتا ، ہم نے انیس سو سینتالیس میں ملک بنایا تھا اب دو ہزار بارہ میں ملک کو بچائیں گے اور دوبارہ سے بنائیں گے"۔

خدمت خلق فاوندیشن کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام میں دس ہزار سے زائد افراد میں اشیاء تقسیم کی گئیں ، اس موقع پر خدمت خلق کے چیف ٹرسٹی سید مصطفی کمال کاکہناتھا"چاند رات تک مستحق افراد میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |