عزیز آباد بم دھماکوں کی مذمت سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

کراچی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں انتخابات کوملتوی کرنے کی سازش ہے، عشرت العباد۔


Staff Reporter May 05, 2013
کراچی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں انتخابات کوملتوی کرنے کی سازش ہے، عشرت العباد۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے عزیزآباد میںایم کیوایم کے دفتر کے باہر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئی جی سندھ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گورنر سندھ اور نگراں وزیر اعلیٰ نے آئی جی اور ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انھوں نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے دفاتر اور امیدواروں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں انتخابات کوملتوی کرنے کی سازش ہے ان عناصر کی سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بناناہوگا۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ ، تاج حیدر ، شرجیل میمن ، قادر پیٹل ، نجمی عالم اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے بھی عزیز آباد بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ دہشت گردی نے ملک کی بنیادیں ہلادی ہیں ۔ مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ اور مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے بھی عزیز آباد دھماکوں کی مذمت کی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |