ایم ایم اے میں کوئی پاناما کا بیمار نہیں سراج الحق

25 جولائی کو عوام ملک سے لبرل ازم اور سیکولر ازم کا جنازہ نکالیں گے، امیر جماعتِ اسلامی پاکستان


ویب ڈیسک July 08, 2018
25 جولائی کو عوام ملک سے لبرل ازم اور سیکولر ازم کا جنازہ نکالیں گے، امیر جماعتِ اسلامی پاکستان فوٹو:فائل

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم ایم اے میں کوئی پاناما کا بیمار نہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق دورے پر کراچی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سراج الحق نے کراچی کے مختلف علاقوں کا ریلی کی شکل میں دورہ کیا جبکہ انجمن تاجران کی جانب سے ان کے لیے اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہمارا منشور اور مطالبہ اس ملک کے عوام کے لیے خوشحالی، امن، روٹی، کپڑا اور مکان ہے، ہم ہر شہری کے لیے عزت کی زندگی چاہتے ہیں، ایم ایم اے میں کوئی پاناما کا بیمار نہیں، کوئی قرضہ ہڑپ کرنے والا نہیں، کوئی جاگیردار نہیں، ہم نے دیانتدار اور سماجی خادم لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے، 25 جولائی کو عوام اس ملک سے لبرل ازم اور سیکولر ازم کا جنازہ نکالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں