دمشق شام کی فوجی تنصیبات پر اسرائیل کا فضائی حملہ

اسرائیلی حکام نے راکٹ حملے کی سرکاری سطح پر تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔


ویب ڈیسک May 05, 2013
اس کاروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے ریسرچ سینٹر پر راکٹ فائر کرتے ہوئے شام کے مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی. فوٹو: رائٹرز

اسرائیل نے شام کے فوجی تحقیقی مرکز پر راکٹ حملہ کیا ہے جب کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بشار الاسد انتظامیہ کی جانب سے ایک اسرائیلی طیارہ مار گرانے دعویٰ کیا ہے۔


شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں واقع ایک فوجی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا ہے تاہم حملے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی، اسرائیلی حکام نے حملے کی سرکاری سطح پر تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب لبنان میں اسرائیل مخالف ملیشیا حزب اللہ کے ٹی وی چینل ''ال منار'' نے دعویٰ کیا ہے حملے کے دوران شام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی طیارہ مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اسی تحقیقی مرکز پر جنوری میں بھی حملہ کرچکا ہے،اسرائیل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ جیسے گروہوں کو ہتھیاروں کی منتقلی برداشت نہیں کی جاسکتی اور فوجی تحقیقی مرکز پر حملہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں