مریم نوازنے وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا

نواز شریف اور مریم نواز کی فلائٹ شام ساڑھے 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی


ویب ڈیسک July 08, 2018
نواز شریف اور مریم نواز کی فلائٹ شام ساڑھے 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنا اور والد نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا، دونوں جمعے کو لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچیں گے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹوئٹ کے مطابق وہ اور ان کے والد نواز شریف 12 جولائی جمعرات کو لندن سے ابوظہبی پہنچیں گے بعد ازاں 13 جولائی کو ابوظہبی سے لاہور ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔

مریم نواز کے مطابق ان کی فلائٹ شام ساڑھے چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سزا سے بچنے کیلیےلوگ ملک سے باہر جاتے ہیں ہم واپس آرہے ہیں، مریم نواز

نیب نے احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر ہی دونوں مجرموں کی گرفتاری کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر سے اپنے کارکنوں کو اپنے قائد کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں