کراچی پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی 11 مشتبہ افراد زیر حراست

کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے لوگوں کی آمدورفت معطل کردی گئی.


ویب ڈیسک May 05, 2013
کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے لوگوں کی آمدورفت معطل کردی گئی . فوٹو: فائل

COLOMBO: توحید کمرشل میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں، پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر باری آئی ڈیفنس کے علاقے توحید کمرشل ایریا میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے لوگوں کی آمدورفت معطل کردی گئی جس کے بعد پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں خوش آئند ہے لیکن ان کارروائیوں میں کون سی کمی ہے جو امن کی واپسی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |