بلوچستان کے ساحلوں پر لوگوں کے تفریح کیلیے آنے پر پابندی

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اعلامیہ


این این آئی July 08, 2018
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اعلامیہ . فوٹو : فائل

محكمہ داخلہ بلوچستان نے گڈانی، ڈام اور كنڈ ملیر كے ساحلوں پر تفریح كے لیے آنے والے افراد كے داخلے پر دفعہ 144 كے تحت پابندی عائد کردی۔

صوبائی محكمہ داخلہ كی جانب سے جاری اعلامیے كے مطابق كراچی سے گڈانی، ڈام اور كنڈ ملیر كے ساحلوں پر تفریح كے لیے آنے والے افراد كے سمندر میں داخلے، نہانے اور تیرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیوں کہ سمندر میں ان دنوں بلند اور خطرناک لہریں اٹھ رہی ہیں جو وہاں پكنک منانے اور ماہی گیری كرنے والے افراد كے لیے خطرناک ثابت ہوسكتی ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ساحلوں پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : گڈانی کے ساحل پر 4 خواتین سمیت 7 افراد ڈوب گئے

یاد رہے کہ کراچی اور بلوچستان میں ہر سال مون سون کے موسم میں انتظامیہ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تاہم اس کے باوجود سمندر میں مدوجزر کے باعث درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

واضح رہے کہ 22 جون کو حب کے ساحلی علاقے گڈانی میں ایک ہی خاندان كے 7 افراد نہاتے ہوئے ڈوب كر جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 4 خواتین بھی شامل تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں