اٹلی میں طوفان باد وباراں نے تباہی مچادی سیکڑوں عمارتیں تباہ

ایمی لیو رومانا کے گورنرواسکو نے اطالوی حکومت سے علاقے کوآفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے.


ویب ڈیسک May 05, 2013
طوفان کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں گرگئیں، کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے. فوٹو: ایکسپریس نیوز

اٹلی کے شمالی علاقے میں آنے والے طوفان سے سیکڑوں عمارتیں تباہ جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ایمی لیو رومانا کے دارالحکومت بلونا کے مضافاتی علاقے میں آنے والے طوفان باد و باراں کے باعث مکانات کی چھتیں گر گئیں، کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے جب کہ سیکڑوں ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور نظام زندگی معطل ہوگیا تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا.


ایمی لیو رومانا کے گورنر نے اطالوی حکومت سے علاقے کوآفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے اور ہنگامی حالت نافذ کرکے لوگوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے۔


واضح رہے کہ اسی علاقے میں ایک برس قبل آنے والے زلزلے سے بھی کروڑوں یورو کا نقصان ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں