کراچی میں دو روزہ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کا شاندار اختتام
نمائش میں عوام کے لئے جامعات اور تعلیمی اداروں کے درمیان مختلف مقابلوں کا انتظام بھی کیا گیا
ISLAMABAD:
دو روزہ '' ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو 2018ء '' علم کی روشنیاں بکھیرتے ہوئے اتوار کو ختم ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت دو روزہ '' ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو 2018ء '' اختتام پذیر ہوگئی ۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے تعلیمی نمائش سجانے کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی برس سے جاری ہے جب کہ نمائش میں ملک بھر کی نجی و سرکاری جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔
ایکسپو کے دوسرے اور آخری روز طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی آمد کا بھی تانتا بندھا رہا، نمائش میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا اور ان کے والدین نے ملک بھر سے نجی اور سرکاری جامعات اور تعلیمی اداروں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا نہ صرف دورہ کیا بلکہ تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے طلبا کو مستقبل میں اپنی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کو حل کرنے اور پیشہ ورانہ زندگی کے آغاز کے حوالے سے بھی بھرپور رہنمائی فراہم کی۔
نمائش میں اقرا یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی ،اے بی این اوورسیز، روزگار ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، وفاقی اردو یونیورسٹی، محمد علی جناح یونیورسٹی، پی اے ایف (کیٹ)، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، ورچوئل یونیورسٹی، میک گورن ایجوکیشن گروپ پاکستان،عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، نارتھ پول انسٹی ٹیوشن پرائیوٹ لمیٹڈ، انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اکاؤنٹس پاکستان اور تابانی اسکول آف اکائونٹنسی سمیت دیگر تعلیمی اداروں نے تعاون کر کے تعلیم کو پھیلانے میں اپنا موثر کردار نبھایا۔
تعلیمی اداروں کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے ہر سال کی طرح امسال بھی ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کے ذریعے علم کی شمع کو روشن رکھنے کی روایت کو برقرار رکھا اور تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانے میں اپنا فریضہ بخوبی انجام دیا ہے۔
نمائش میں عوام کے لیے جامعات اور تعلیمی اداروں کے درمیان مختلف مقابلوں کا انتظام بھی کیا گیا جس میں پہلے روز پینٹنگ، ڈرامے اور تقریر کے مقابلے ہوئے جبکہ دوسرے اور آخری روز فیشن شو، کامیڈی اور موسیقی کے مقابلے منعقد کیے گئے اور کامیاب طلبا میں پذیرائی کے ساتھ ساتھ تحائف اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر طلبا کے والدین اور عام شہریوں نے بھی ایکسپریس میڈیا کے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ ایسی تعلیمی نمائش کا انعقاد وقتاً فوقتاً جاری رہنا چاہیے۔