مردان تحریک انصاف کی کارنرمیٹنگ پر دستی بم حملہ 5 افراد زخمی

ہولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، فوٹو: فائل

SHANGHAI:
تحصیل تخت بھائی میں پاکستان تحریک انصاف کی کارنرمیٹنگ پر دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔


مردان میں تحصیل تخت بھائی کے علاقے فضل آباد میں تحریک انصاف کے این اے 10 سے امید وار علی محمد خان ایڈووکیٹ، پی کے 26 سے افتخار مشوانی اور پی کے 27 سے انجیئر عادل نواز کارنرمیٹنگ سے خطاب کرنے والے تھے کہ نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیمیوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپاتل منتقل کردیا۔

دھماکے کے بعد میٹنگ میں بھگدڑ مچ گئی تاہم ہولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story