کراچی کے شہریوں نے عید تیاری کیلیے بازاروں کا رخ کرلیا

جیولری ، چوڑیاں اور میچنگ جوتے ہمیشہ کی طرح خواتین کی اولین ترجیح بنے رہے۔


ویب ڈیسک August 13, 2012
خاتون عید کی شاھینگ میں مصروف عمل۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے، جس کے بعد کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد نے، دن بھرعید کی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کیے رکھا۔

شہری خریداری تو کرتے رہے لیکن، ساتھ ہی مہنگائی کے شکوے بھی جاری رہے۔ بعض کا کہنا تھا"عید کونسا بار بار آتی ہے ،اس لیے وہ جی بھر کے شاپنگ کر رہے ہیں"۔

جیولری ، چوڑیاں اور میچنگ جوتے ہمیشہ کی طرح خواتین کی اولین ترجیح بنے رہے، جسکی کی خریداری کے لیےطارق روڈ،حیدری، صدراور دیگرمارکیٹوں میں خواتین کا ایک ہجوم دیکھنے میں آرہا ہے۔ شاپنگ کا یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں