کراچی اے این پی کی کارنر میٹنگ پر دھماکے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

ملزم متضاد بیان دے رہا ہے اور اس کے رکشے کی چوری یا چھینے کی کوئی رپورٹ کسی بھی تھانے میں درج نہیں، پولیس


ویب ڈیسک May 05, 2013
ملزم متضاد بیان دے رہا ہے اور اس کے رکشے کی چوری یا چھینے کی کوئی رپورٹ کسی بھی تھانے میں درج نہیں، پولیس . فوٹو فائل

مومن آباد پولیس نے اے این پی کی کارنر میٹنگ پر دھماکے میں ملوث ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او مومن آباد اورنگزیب خٹک کے مطابق 26 اپریل کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے بسسمہ کالونی میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے تھے دھماکے کے بعد رکشے کا انجن نمبر ملا جس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا تو معلوم ہوا کھ ملزم منگھوپیر پختون آباد میں موجود ہے، پولیس کی بھاری نفری نے جب علاقے میں چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے بعد ملزم رکشہ ڈرائیور عارف محسود کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم متضاد بیان دے رہا ہے اور اس کے رکشے کی چوری یا چھینے کی کوئی رپورٹ کسی بھی تھانے میں درج نہیں، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کھ ملزم نے دھماکے سے قبل رکشے کا چیچس اور رجسڑیشن نمبر تبدیل کیا تھا تاہم انجن نمبر تبدیل نہیں کرسکا تھا جس کی وجھ سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں