ایوان صدرمیں پھانسی کو عمر قید میں تبدیل کرنے پرغور
پھانسی کی سزا پانے والے زیادہ تر قیدی یا تو بے گناہ ہیں یا پھر...
ایوان صدر تمام پھانسی کی سزاوں کو عمر قید میں تبدیل کرنے پرغور کر رہا ہے۔ اس معاملے پر صدر نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکام سے13اگست تک تجویز طلب کی ہے، یہ بات سابقہ وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق انصار برنی نے بتائی۔
انصار برنی کئی بار صدر پاکستان سے تمام پھانسی کی سزاوں کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔ ان کے کہنے کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والے زیادہ تر قیدی یا تو بے گناہ ہیں یا پھر کئی سال جیل میں سزا بھگت چکے ہیں۔
برنی کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں انھوں نے کہا کہ ایوان صدر کی طرف سے جولائی میں وزارت قانون،وزارت دفاع، وزارت داخلہ ، وزیر ا عظم سیکرٹریٹ اور چیف سیکریٹریز کو اس معاملے پہ اپنی تجاویز دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس وقت ملک بھر کی جیلوں میں 7500 قیدی مختلف کیسس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان میں سے کئی قیدی سالوں کی سزا بھگتنے کی وجہ سے زہنی اور جسمانی طور پر معزور ہو چکے ہیں ۔