الیکٹرانک پرچی تیار ووٹر کا بلاک کوڈ نمبر ووٹ اور حلقہ نمبر بھی درج ہوگا

پولنگ کے روز الیکٹرانک پرچی ہی قابل قبول ہوگی، کاغذ کی پرچی استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔


ویب ڈیسک May 05, 2013
ووٹرز کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن اور انتخابی حلقے کی تفصیلات ایس ایم ایس سروس سے منسلک کر دی گئی ہے. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابات کےلئے الیکٹرانک پرچی تیار کرلی ہے جس میں ووٹر کے بارے میں تمام تفصیلات درج ہوں گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولنگ اسٹیشن اور انتخابی حلقے کو ایس ایم ایس سروس سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ الیکٹرانک پرچی کا باضابطہ افتتاح پیر کے روز کیا جائے گا۔ پولنگ کے روز کاغذ کی پرچی استعمال کرنے پر پابندی ہوگی، ووٹر موبائل فون سے 8300 پر اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرے تو کچھ ہی لمحوں بعد ووٹر کو جوابی ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں انتخابی حلقہ اور پولنگ اسٹیشن، ووٹ نمبر اور بلاک کوڈ بھی درج ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں