پاکستان 14 سال بعد ایشین اسکواش چیمپئن بن گیا

فائنل میں عامر اطلس خان نے کویت کے عبداللہ المزائن کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے تین صفر سے شکست دی.

فائنل میں عامر اطلس خان نے کویت کے عبداللہ المزائن کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے تین صفر سے شکست دی. فوٹو: اے ایف پی

قومی اسکواش کھلاڑی عامر اطلس خان نے کویت کے عبداللہ المزائن کو شکست دے 14 سال بعد پاکستان کے لیے ایشین اسکواش چیمپئین شپ جیت لی ہے۔


اسلام آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی عامر اطلس خان نے ہوم کورٹس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے یکطرفہ مقابلے میں کویت کے عبداللہ المزائن کو 0-3 سے شکست دی اور پاکستان کے لئے ایشین اسکواش کا نویں مرتبہ اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے لئے آخری بار ایشین اسکواش چیمپئین شپ زرک جہان خان نے جیتی تھی انہوں نے یہ اعزاز 1998 میں اپنے نام کیا تھا۔
Load Next Story