شمالی کوریا پر پابندیاں جوہری پروگرام کے خاتمے پر ہی اٹھائیں گے امریکا

شمالی کوریاکوامریکی مطالبہ بدمعاشوں والا لگتا ہے توپھرپوری دنیا ہی بدمعاش ہے مائیک پومپیو


خبر ایجنسی July 09, 2018
مائیک پومپیو کے دورے کے دوران ہونیوالی بات چیت انتہائی پریشان کن رہی،امریکا غنڈوں کی طرح دباؤڈال رہاہے، کورین وزارت خارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ جب تک شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہیں کردیتا اور اس کے تمام ہتھیاروں کے تلف کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوجاتی اس وقت تک اس پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ٹوکیو میں جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ گو کہ ہم شمالی کوریا سے ہونے والی بات چیت میں پیش رفت سے بہت پرامید ہیں لیکن محض پیش رفت اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا جواز نہیں بن سکتی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو اس وعدے کے عین مطابق اپنے تمام جوہری ہتھیار ختم کرنے ہوں گے جو اس کے سربراہ کم جونگ ان نے 12 جولائی کو سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کیا تھا۔

مائیک پومپیو شمالی کوریا کے دو روزہ دورے کے بعد ہفتے کی شب جاپان پہنچے تھے۔ ان کے اس دورے کے اختتام پر شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ غنڈوں کی طرح جوہری ہتھیاروں کے مکمل اور فوری خاتمے پر اصرار کر رہا ہے۔

بیان میں مذیدکہا گیا کہ اس ملاقات کے نتیجے میں ایک ایسے مرحلے کا اغاز ہوگیا ہے جس میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا ہمارا عزم متزلزل ہوسکتا ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں