ملک سے بے روزگاری لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے شیر پر مہر لگائیں مریم نواز

ملک کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر سکے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ ملک کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر سکے۔ فوٹو: فائل

لاہور:

مسلم لیگ ن کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی قیادت میں لاہور کے حلقہ پی پی ایک سو سینتالیس میں ریلی نکالی گئی۔



جامعہ اشرفیہ میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ قوم کی بہن ہیں اور وہ اپنے گھر کا آرام چھوڑ کر صرف عوام کی خاطر باہر آئی ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ملک سے بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کوختم کرنا ہے تو 11مئی کو عوام شیر کے نشان پر مہر لگائیں۔


مریم نواز نے کہا کہ ملک کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر سکے، ریلی میں مریم نواز کے ساتھ ان کی والدہ کلثوم نواز بھی شریک تھیں۔ کلثوم نواز نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل بہت سمجھ دار ہے اور یہ ہی پاکستان کا روشن مستقبل بنائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story