ایم کیوایم جہادیوں اور طالبان کا نہیں بلکہ قائد اعظم اورعلامہ اقبال کا پاکستان چاہتی ہے الطاف حسین

منفی پروپیگنڈا کے باوجود ایم کیو ایم پنجاب میں مقبولیت میں کمی نہیں آ سکی، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین


ویب ڈیسک May 05, 2013
منفی پروپیگنڈا کے باوجود ایم کیو ایم پنجاب میں مقبولیت میں کمی نہیں آ سکی. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جہادیوں اور طالبان کا نہیں بلکہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان چاہتی ہے، ایسا پاکستان جہاں تمام مسالک اور مذاہب کے لوگوں کی عبادگاہوں کا احترام کیا جائے۔

جنوبی پنجاب کی تحصیل جہانیاں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ملک کے متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اسمبلیوں تک پہنچایا کر روایتی سیاسی نظام کو توڑا ہے۔ یہی وجہ ہے تمام تر منفی پروپیگنڈا اور سازشوں کے باوجود پنجاب میں ایم کیوایم کی مقبولیت میں کمی نہیں آ سکی. انہوں نے مزید کہا کہ جو پارٹیاں اپنے جلسوں میں نظم و ضبط نہیں قائم کر سکتیں وہ ملک کے حالات کیسے درست کریں گی، ایم کیو ایم کا نظم و ضبط دنیا بھر میں مثالی ہے، ایم کیو ایم نے ملک بھر سے 600 سے زائد قومی و صوبائی اسمبلیوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے لیکن کہیں بہی بدنظمی نہیں دیکھی گئی۔

الطاف حسین نے کہا کہ ہر دور حکومت میں جنوبی پنجاب بالخصوص جہانیاں کو نظر انداز کیا گیا اور ان کے مسائل سننے کے بجائے یہاں کے لوگوں کے ساتھ ظلم روا رکھا گیا، یہاں کے مسائل ایم کیو ایم کے نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں کیونکہ یہی جماعت ملک کے 98 فیصد غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو فوری طور پر جہانیاں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کا دفتر کھولنے اور دو ایمبولینسیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں