احتساب عدالت نے کیپٹن ر صفدرکو اڈیالہ جیل بھجوادیا
کیپٹن (ر) صفدرکوبکتربند گاڑی میں احتساب عدالت کے عقبی راستے سے لایا گیا
قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھجوادیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کیپٹن (ر) صفدرکوبکتربند گاڑی میں احتساب عدالت کے عقبی راستے سے لایا گیا، نیب راولپنڈی کی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو سخت سکیورٹی میں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا، جنہوں نے مجرم کو اڈیالہ جیل بھیجنے کے احکامات دئیے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل بھجوادیا گیا۔
اس سے قبل گزشتہ روزکیپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب کو گرفتاری دینے راولپنڈی پہنچے، تو(ن) لیگ کے کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ریلی کی قیادت کرتے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گئے، اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی مگرکامیابی نہ ملی۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے پہلے لیاقت باغ اور پھرسکستھ روڈ پرگرفتاری دینے کا اعلان کیا، وہ پلان کے مطابق راجہ بازار، صرافہ بازارسے ہوتے سکستھ روڈ تک جانا چاہتے تھے، مگر نیب نے انہیں صرافہ بازارسے ہی گرفتارکرلیا تاہم ان کی باضابطہ گرفتاری سکستھ روڈ پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفترمیں عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

کارکنوں نے کیپٹن صفدر کا بھرپور استقبال کیا
اس سے قبل گزشتہ روزکیپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب کو گرفتاری دینے راولپنڈی پہنچے، تو(ن) لیگ کے کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ریلی کی قیادت کرتے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گئے، اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی مگرکامیابی نہ ملی۔
نیب نے کیپٹن صفدر کو صرافہ بازارسے گرفتارکیا