الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے خلاف چلنے والے اشتہار کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو اشتہار فوری طور روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیمرا سے ایسے اشتہار ات کے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI:
الیکشن کمیشن نے مختلف ٹی وی چینلز پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف چلنے والے اشتہار کا نوٹس لے لیا۔


الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو اشتہار فوری طور روکنے کا حکم دیتے ہوئے ان اشتہارات کے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسے اشتہارات ذاتیات پر حملہ اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات کے لئے چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں مختلف ٹی وی چینلز پر میاں نواز شریف کے خلاف ایک اشتہار دکھایا جا رہا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الرحمان اور جسٹس (ر) ملک قیوم کے درمیان خفیہ گفتگو سنائی جا رہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story