ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز فخر زمان ایونٹ کے دوسرے کامیاب بیٹسمین
اوپنر نے 278 رنز جوڑے، ایرون فنچ سرفہرست، عامر نے 5وکٹیں اپنے نام کیں
زمبابوے میں منعقدہ ٹوئنٹی 20 ٹرائنگولر سیریز کا اختتام پاکستان کی ٹائٹل فتح پر ہوگیا اور فائنل کے ہیرو فخر زمان سیریز کے 5 میچز میں 278 رنز بناکر دوسرے ٹاپ اسکورر بنے۔
پاکستانی اوپنر نے سیریز میں تین ففٹیز جڑیں، آسٹریلیا کے آرون فنچ 306رنز بناکر سرفہرست رہے، جس میں ان کی بہترین کاوش 172 رنز رہی، زمبابوے کے سولومن مائر 212 مجموعی رنز بناکر تیسرے نمبر پر رہے، آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ 165رنز جوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر براجمان ہوئے۔
پاکستان کے شعیب ملک 132رنز بناکر ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، آصف علی 117 اور قومی کپتان سرفراز 100مجموعی رنز جوڑ کر بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبروں پر رہے، حسین طلعت 94رنز بناکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے۔
بولنگ میں آسٹریلیا کے بولرز کا غلبہ رہا، اینڈریو ٹائی نے 12 وکٹیں لیکر میلہ لوٹا، ان کے ہموطن بین اسٹینلیک اور جے رچرڈسن نے یکساں طور پر 7،7 وکٹیں اڑا کر دوسری اور تیسری پوزیشن پائی۔
پاکستانی اسٹار محمد عامر 5 پلیئرز کو پویلین چلتا کرتے ہوئے چوتھے نمبر پررہے، زمبابوے کے موزا ربانی بھی 5 شکار کرسکے، شاداب خان نے بھی 5 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے میں کامیاب رہے۔