صومالیہ میں سرکاری کارواں پر خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک

خود کش حملے کی ذمہ داری القائدہ سے تعلق رکھنے والے باغی گروپ الشباب نے قبول کر لی۔


Reuters May 05, 2013
خود کش حملے کی ذمہ داری القائدہ سے تعلق رکھنے والے باغی گروپ الشباب نے قبول کر لی۔ فوٹو: رائٹرز

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سرکاری کارواں پر خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سرکاری کاررواں میں شامل ایک گاڑی سے ٹکرا دی، کارواں میں شامل صومالیہ کے وزیر داخلہ کی بلٹ پروف گاڑی میں قطر کا 4 رکنی وفد بھی موجود تھا جو حملے میں محفوظ رہا، خود کش حملے کی ذمہ داری القائدہ سے تعلق رکھنے والے باغی گروہ الشباب نے قبول کر لی، الشباب کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو فون پر بتایا کہ ان کا گروہ صومالیہ کی حکومت کے خلاف مزید حملے جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں الشباب گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، الشباب گروہ صومالیہ کی حکومت کو مغربی طاقتوں کا غلام قرار دیتا ہے اور ملک میں اسلامی شرعی نظام نافذ کرنا چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں