شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری 83 فیصد گھٹ گئی

2016-17میں1099ارب انویسٹ،گزشتہ مالی سال صرف190ارب کی سرمایہ کاری کی گئی

2016-17میں1099ارب انویسٹ،گزشتہ مالی سال صرف190ارب کی سرمایہ کاری کی گئی۔ فوٹو : فائل

گزشتہ مالی سال 2017-18 کے دوران شیڈول بینکوں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری میں83 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے صرف 190 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ مالی سال 2016-17 کے دوران بینکوں نے1099 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔


اس طرح مالی سال 2016-17 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 2017-18 کے دوران بینکوں کی جانب کی جانے والی سرمایہ کاری میں909 ارب روپے یعنی83 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام تک شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری 8.178 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

 
Load Next Story