اسحاق ڈار کو بلانے کےلیے جو کرنا پڑا کریں گےچیف جسٹس
اسحاق ڈار کا پرانا میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے لیکن وہ اچھے بھلے چلتے پھرتے ہیں، چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو بلانے کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں ایم ڈی پی ٹی وی کیس کی سماعت ہوئی جب کہ عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اسحاق ڈار پیش نہیں ہوتے تو ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے، ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے احکامات کا احترام نہیں کیا جارہا، اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ یا ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر غور کریں گے، اسحاق ڈار کا پرانا میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے لیکن وہ اچھے بھلے چلتے پھرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ہم اتنے بے بس ہوگئے ہیں کہ سابق وزیرخزانہ کو بھی نہیں بلاسکتے، یہ سینیٹر بھی ہیں اور بھاگے ہوئے بھی ہیں، عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 3 دن میں دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔