کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کے دوران ریلی نکالنے پر لیگی قیادت کے خلاف مقدمات درج

مقدمات میں کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی اور سینیٹر چوہدری تنویر سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے

مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی اور سینیٹر چوہدری تنویر سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ فوٹو : آن لائن

(ن) لیگ کی قیادت کے خلاف کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے دوران ریلی نکالنے پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے دوران ریلی نکالنے پر (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف 3 مقدمات کو درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی، دانیال تنویر چوہدری، سینیٹر چوہدری تنویر، شکیل اعوان، راجہ حنیف، شیخ ارسلان، مقبول احمد خان، یاسر بٹ، عبدالغیور بٹ سمیت تاجر رہنما شاہد غفور پراچہ، یاسین کیانی اور شیخ شیراز کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ انسپکٹر محمد ارشد کی مدعیت میں ریلی نکالنے، سڑک بلاک کرنے اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
Load Next Story