عمران خان نے قادیانیوں سے ختمِ نبوت قانون میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا مولانا فضل الرحمان

راجہ ظفرالحق رپورٹ کے مطابق ختمِ نبوت میں ترمیم کے چور عمران خان اور شفقت محمود نکلے، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک July 09, 2018
نواز شریف کے خلاف دھرنا دینے والی قوتیں اب کیوں خاموش ہیں، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قادیانیوں سے تعاون کے بدلے ختمِ نبوت قانون میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا۔

لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلسِ عمل کے مرکزی صدرمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قادیانیوں کے سربراہ کے پاس گئے اور اس سے انتخابات میں تعاون مانگا اور اس کے بدلے قادیانیوں کے خلاف موجود قانون کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا، ختم نبوت کے قانون میں ترمیم اسی وعدے کی کڑی تھی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حلف نامے میں ختم نبوت کی ترمیم پر راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم ہوا، جس نے پوری تحقیق کی اور عدالت کے حکم پر رپورٹ شائع بھی کردی اور پھر رپورٹ کے مطابق عمران خان اور شفقت محمود ہی چور نکلے، اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے اورعمران خان کی چوری بھی پکڑی گئی ہے، سوال یہ ہے کہ جو قوتیں کل نوازشریف کے خلاف دھرنا دے رہی تھیں وہ اب خاموش کیوں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں