جامعہ کراچی ایم فل پی ایچ ڈی اور ایم ایس کیلیے داخلوں کا آغاز

داخلہ فارم متعلقہ شعبوں میں جمع ہونگے،داخلہ ٹیسٹ 2جون کو 10بجے صبح ہوگا


Staff Reporter May 06, 2013
پروگرام کے تحت داخلہ فارم اور پراسپیکٹس آج پیر 6 مئی تا21 مئی تک جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے متعلقہ شعبوں میں جمع کرایا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

MUMBAI: جامعہ کراچی کے تحت ایم فل، پی ایچ ڈی اور ایم ایس (سرجری)/ایم ڈی (میڈیسن) 2013 کے لیے داخلوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت داخلہ فارم اور پراسپیکٹس آج پیر 6 مئی تا21 مئی تک جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے متعلقہ شعبوں میں جمع کرایا جاسکتا ہے، داخلہ ٹیسٹ اتوار2 جون کو صبح 10 بجے ہوگا، اس سال جن شعبہ جات میں داخلے دیے جارہے ہیں ان میں کلیہ فنون کے شعبہ عربی، معاشیات، تعلیم، انگریزی ادب، انگلش لینگوسٹک، عمومی تاریخ، بین الاقوامی تعلقات، اسلامی تاریخ، ابلاغ عامہ، فارسی، فلسفہ، سیاسیات، سائیکلوجی، سندھی، عمرانیات، سوشل ورک، خصوصی تعلیم اور اردو شامل ہیں۔



اس کے علاوہ کلیہ علوم میں شعبہ ایگریکلچر، اپلائیڈ فزکس، بوٹنی، بائیوکیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جینیٹکس، جیوگرافی، جیولوجی، ریاضی، مائیکروبائیولوجی، فزکس، فزیولوجی، شماریات اور زولوجی، کلیہ ادویات میں شعبہ فارماسیو ٹکس، فارما کولوجی، فارماسیوٹیکل کیمسٹری اور فارماکوگنوسی، کلیہ معارف اسلامیہ میں شعبہ اسلامک لرننگ اور دیگر شعبوں میں داخلے دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں