نوازشریف اور مریم کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتارکرکے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل نوازشریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ بھی کروایا جائےگا

اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل نوازشریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ بھی کروایا جائےگا ۔ فوٹو : فائل

MULTAN:
نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک طرف مسلم لیگ (ن) اپنے پارٹی قائد نوازشریف اور مریم نواز کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب نیب نے بھی اپنی حکمت عملی تیار کرلی۔

مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف اور مریم نواز کے شایان شان استقبال کے لئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں جو کارکنوں کو 13 جولائی کو لاہور ایئرپورٹ پر جمع کرنے کی سرتوڑ کوششیں کریں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف واپسی پر نقص امن کا خدشہ


ادھر نیب نے اس صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع کرلی، ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور میں لینڈ کرتے ہی نیب ایکشن میں آجائے گی اور ایئرپورٹ پر پہلے سے موجود ہیلی کاپٹر پر دونوں رہنماؤں کو بٹھا کر اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا جب کہ اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل نوازشریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ بھی کروایا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف اور مریم کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ

نوازشریف اور مریم نواز کی لاہور ایئرپورٹ پر گرفتاری اور وہیں سے اسلام آباد منتقلی کیلئے نیب نے ہیلی کاپٹر کی سہولت مانگ لی ہے جب کہ نیب کے سینئر افسران پورے آپریشن کی نگرانی پر مامور ہوں گے۔

 
Load Next Story