مسلح افواج کا بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلیے فنڈز دینے کا اعلان

پاک فوج، بحریہ، فضائیہ کے سپاہی ایک دن اور افسران 2 دن کی تنخواہ دیں گے۔


ویب ڈیسک July 09, 2018
پاک فوج، بحریہ، فضائیہ کے سپاہی ایک دن اور افسران 2 دن کی تنخواہ دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے افسران اور سپاہی بھاشا اور مہمند ڈیمز کیلیے اپنی تنخواہ سے فنڈز دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ ایک قدم اٹھایا ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے افسران اور سپاہی قومی مقصد کے لیے اپنی تنخواہ سے فنڈ جمع کروائیں گے۔



ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لیے پاک فوج، بحریہ، فضائیہ کے سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیں گے جب کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ دیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈیموں کیلیے 9 سالہ بچے نے 10 ہزارروپے عطیہ کردیے

واضح رہے چند روز قبل سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیرکرنے کا حکم دیا تھا اور اس حوالے سے 3 ہفتوں میں رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھا جب کہ عدالت نے قوم سے ڈیموں کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک اکاؤنٹ کھولنے کی بھی ہدایت کی تھی اور ابتدائی طور پر چیف جسٹس نے خود 10 لاکھ کا چیک جمع کروایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں