ٹائیگر شروف کا فوجی ٹریننگ کے لیے شام جانے کا فیصلہ

فلم شام سمیت مشرقی وسطی کے دیگر ممالک میں فلمائی جائے گی۔


ویب ڈیسک July 09, 2018
فلم شام سمیت مشرقی وسطی کے دیگر ممالک میں فلمائی جائے گی۔

بالی ووڈ کے نوجوان ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف فلم 'باغی' کے دوسرے سیکوئل کے لئے شام جاکر فوجی ٹریننگ لیں گے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف وہ نوجوان اداکار ہیں جنہوں نے مارشل آرٹ کے فن اور فلم 'باغی' میں دھماکے دار ایکشن سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا، فلم باغی کی مقبولیت کے بعد فلم کے پہلے سیکوئل نے ٹائیگر کو بلندیوں ہر پہنچادیا اور اب یہی فلم اُن کی اصل پہچان بن گئی ہے، مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کے دوسرے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا تاہم فلم کو پہلے سے زیادہ منفرد بنانے کے لئے ٹائیگر شام جاکر فوجی ٹریننگ حاصل کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'باغی تھری' کو ایکشن سے بھرپور بنانے کے لیے فلم کے ہدایت کار احمد خان نے ٹائیگر شروف کو ہیوی مشین گنز،ایم 16 اور راکٹ لانچر کی تربیت حاصل کرنے کے لئے شام میں فوجی کیمپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فلم شام سمیت مشرقی وسطی کے دیگر ممالک میں فلمائی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فلم 'باغی ٹو' کی ریلیز سے قبل ہی باغی تھری کا اعلان

واضح رہے کہ ٹائیگر شروع کی فلم 'باغی 2016 میں ریلیز کی گئی تھی جب کہ فلم کا پہلا سیکوئل رواں سال 23 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنا جس نے دنیا بھر میں 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں