بھٹ شاہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر خاکروبوں کی ہڑتال شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا
ٹی ایم او ہالا نے فنڈز روکے ہوئے ہیں،تنخواہیں اور حیسکو کے واجبات ادا نہیں کرسکتے،ٹی او باقر بروہی
3 ماہ سے بھٹ شاہ کے ٹائون ملازمین تنخواہوں سے محروم،3مہینے سے بجلی کے لاکھوں کے واجبات کی ادائیگی بھی ٹائون آفیسر کے لیے مسئلہ بن گئی۔
خاکروبوں کا شہر میں صفائی کرنے سے انکار، پورا شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا۔تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ ٹائون میں 3ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ایک طرف ملازمین پریشان ہیں تو دوسری طرف تنخواہیں نہ ملنے کے باعث خاکروبوں نے شہر میں صفائی نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کی وجہ سے درگاہ روڈ،دنبورا چوک تھانہ سمیت مختلف جگہوں پر ہروقت گندا پانی کھڑا رہتا ہے۔ ٹائون آفیسر باقر بروہی نے بتایا کہ ٹی ایم ہالا نے ہمارے فنڈز روک دیے ہیں جس کی وجہ سے عملے کو تنخواہیں نہیں ملتیں۔
انھوں نے کہا کہ حیسکو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث کسی بھی وقت ہماری بجلی کاٹ سکتا ہے ،اگر بجلی کٹ گئی تو پورے شہر میں ڈرینج کا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔ ٹائون آفیسر نے بتایا کہ ہمیں ڈیزل بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورا شہر یقینی طور پر گندگی کے ڈھیر میں نظر آتا ہے لیکن خاکروبوں کو دینے کے لیے پیسے نہیںدوسری جانب ٹی ایم او ہالا نے بتایا کہ بھٹ شاہ کا ٹائون آفیسر جھوٹ بولتا ہے میں نے اس کے فنڈ نہیں روکے ۔شہریوں نے ڈی سی مٹیاری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔