سابق حکومت ملک کو 50 برس پیچھے لے گئیقادر مگسی
11 مئی کوعوام مفاد پرستوں کو نہیں قوم پرستوں کو ووٹ دیں،انتخابی جلسے سے خطاب.
سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے 5 برسوں میں ملک کو شدید نقصان پہنچا کر50 برس پیچھے کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گائوں موری منگر میںانتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ 10 اتحادی جماعتوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ سابقہ حکومتوں میں لٹیرے، ڈاکو اور مفاد پرست ٹولہ ملک پر قابض تھا، مگر اب سندھی قوم میں شعور آچکا ہے اور 11 مئی کو مفاد پرست نہیں بلکہ قوم پرستوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہو کر گیارہ مئی کے بعد غریب ہاریوں، مزدوروں کے مسائل جاگیردار، لٹیرے نہیں بلکہ10 جماعتی اتحاد اور ترقی پسند پارٹی کے کامیاب امیدوار حل کر کریں گے۔ جلسے سے10 جماعتی اتحاد کے این اے 221 کے امیدوار ڈاکٹر رجب میمن، رانا ملتان ٹھاکر، ریاض لاکھو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔