میری ملاقاتیں آئیں کیپٹن صفدر کا جیل پہنچتے ہی سوال

نیب کے قیدیوں کی ہفتہ میں صرف ایک دن جمعہ کو ملاقاتیں ہوتی ہیں، جیل انتظامیہ کا کیپٹن صفدر کو جواب


Saleh Mughal July 10, 2018
نیب کے قیدیوں کی ہفتہ میں صرف ایک دن جمعہ کو ملاقاتیں ہوتی ہیں، جیل انتظامیہ کا کیپٹن صفدر کو جواب۔ فوٹو: فائل

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن (ر) صفدر کو پیر کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تو سب سے پہلے جیل انتظامیہ سے ملاقاتیوں کے حوالے سے دریافت کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے جیل اہلکاروں سے پوچھا کہ میری ملاقاتیں آئی ہیں اور میری ملاقاتیں کب سے شروع ہوںگی۔ جیل انتظامیہ نے انہیں آگاہ کیا کہ نیب کے قیدیوں کی ہفتہ میں صرف ایک دن جمعہ کو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں