تحریک انصاف نے اندرون شہر بھی گھر کرلیا عوامی سروے
پل ہمارے پیسے سے بنے، عمران قوم کیلیے لڑتا ہے،1122 پرویزالٰہی کا اچھا کام تھا
ن لیگ کا مضبوط قلعہ سمجھے جانے والے اندرون لاہورمیں پی ٹی آئی نے مقبولیت کا جھنڈا گاڑ دیا۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان کے عوامی سروے کے دوران طلال اعجاز نے کہا کہ عمران خان کاشکریہ ،ان کی جدوجہدسے عوام کوشعورملا،وہ نیا پاکستان بنائیں گے،نوازشریف سچے تھے تومنی ٹریل دیتے۔ ایک باریش شخص نے کہا کہ کوئی بہتر نہیں۔ موٹرسائیکل سوارنے کہا کہ عمران خان ،قائداعظم کاپاکستان بنائیں گے۔
ایک اورشخص نے کہاکہ پل بنانے سے گھروں میں روٹی نہیں جاتی۔ایک نوجوان نے کہاعمران قوم کیلئے لڑتاہے،اس نے ایک پیسہ بھی نہیں کھایا،شادیاں اس کاگھریلومعاملہ ہے۔ایک نوجوان نے کہاپرویزالہی نے 1122اوروارڈنزوالے اچھے کام کیے،عمران خان کوووٹ دوں گا۔
ابدالی چوک میں بیٹھے شخص کاکہناتھااسے پی ٹی آئی چوک کہاجاسکتاہے۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ عقلمند ووٹ ن لیگ کاہے۔اسلام آبادکے صحافی نے کہا کہ احتساب سب کا ہوناچاہیے،نوازشریف کوہمدردی کاووٹ ملے گا۔ ایک نوجوان نے کہاووٹ ڈالنے کانہیں سوچا۔ نان بائی غلام شبیر نے کہا پہلے نوازشریف کوووٹ دیا تھا، اب سوچوں گا۔
ہوٹل مالک نے کہانوازشریف کی واپسی کے بعدووٹ ڈالنے کاسوچوں گا۔جمگھٹے میں کھڑے 5 نوجوانوںنے تبدیلی کانعرہ لگایا۔کھاناکھاتے شخص نے نواز شریف جبکہ نوجوان نے خادم رضوی کوووٹ ڈالنے کا بتایا۔
اندرون لاہورکے ایک شخص نے کہان کوووٹ دینے کا کیا صلہ ملا؟سڑکوں ،گلیوں کی حالت دیکھ لیں۔ن لیگ کے امیدوار ایازصادق نے کہااللہ سرخروکرے گا۔ ہم ہارنہیں مانیں گے،ڈٹ کرلڑیں گے،نوازشریف کی واپسی پر گرفتار کیا گیا تواحتجاج کریں گے۔
پی ٹی آئی کی ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاسزاکے بعدن لیگ میں ہلچل مچی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کے لیڈرباہرنہیں نکلے۔