خالد مقبول نسرین جلیل ودیگر کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

لاؤڈ اسپیکر کیس میں متحدہ کے کنوینر،کنور نوید، حیدر عباس رضوی و دیگر اشتہاری قرار


Staff Reporter July 10, 2018
ملزمان روپوش ہوگئے، گرفتاری ممکن نہیں، اشتہاری قرار دیا جائے، سولجربازارپولیس کی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

عدالت نے ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی ، نسرین جلیل ، کمال پاشا ، کنور نوید اور فیصل صدیقی اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے عدالت کا حکم دے دیا۔

لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، کمال پاشا، کنور نوید اور فیصل صدیقی کواشتہاری قراردے دیاگیا، تھانہ سولجر بازار پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔


گزشتہ روز تھانہ سولجر بازار پولیس کی رپورٹ میں بتایا کہ ملزمان کے گھروں میں چھاپے مارے، متعلقہ تھانوں میں اشتہار آویزاں کیے، اشتہارات شائع کیے، ملزمان روپوش ہوگئے ہیں ملزمان کی منقولہ وغیر منقولہ جائیداد کے ریکارڈ کیلیے متعلقہ اداروں کو مکتوب ارسال کردیے ہیں، حیدر عباس رضوی بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں ملزمان کی گرفتاری ممکن نہیں، اشتہاری قرار دیا جائے۔


عدالت نے ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی ، نسرین جلیل ، کمال پاشا ، کنور نوید اور فیصل صدیقی اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے عدالت کا حکم دے دیا ملزمان کے خلاف تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج ہے مقدمے میں وسیم اختر اور ڈاکٹر فاروق ستار ضمانت پر ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں