انگلینڈ میں پلیئرز کو اسکینڈلز سے بچانے کیلیے منصوبہ تیار

دو روزہ خصوصی لیکچرز دیے جائیں گے، نوید اکرم پلیئرز کو ڈسپلن پر آگاہی دیں گے


Sports Reporter May 06, 2013
دو روزہ خصوصی لیکچرز دیے جائیں گے، نوید اکرم پلیئرز کو ڈسپلن پر آگاہی دیں گے فوٹو: فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے درمیان قومی ٹیم کو کسی اسکینڈل سے بچانے کے لیے پی سی بی تھنک ٹیم نے جامع پلان بنا لیا۔

کھلاڑیوں کو جسمانی کے ساتھ ذہنی طور پر بھی مضبوط بنانے کے لیے 2 روزہ خصوصی لیکچرز دیے جائیں گے۔کرنل وسیم سیکیورٹی جبکہ نوید اکرم چیمہ پیر سے کھلاڑیوں کو ڈسپلن کا سبق دیں گے، انگلینڈ میں ماضی کے تلخ تجربات کے پیش نظر ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی منیجر کرنل وسیم آج کھلاڑیوں کو بتائیں گے کہ انگلینڈ میں قیام کے دوران انھوں نے کسی غیر متعلقہ شخص سے ملنے سے گریز کرنا ہے، اگر پھر بھی کوئی اصرار کرے، غیر ضروری پیشکش کرے یا کسی قسم کی دھمکی دے تو فوری طور پر ٹیم منیجمنٹ کو اس کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔لیکچر میں کھلاڑیوں کوکرفیو ٹائم کی پابندی کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔



ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے قوانین کے بارے میں آ گاہ کرنے کے علاوہ انہیں یہ بھی باور کرائیں گے کہ نظم وضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کی پرواہ کئے بغیر ڈسپلن توڑنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں