جہانگیر خان نوجوان پلیئرز کی صلاحیتیں نکھاریں گے
اسکواش لیجنڈ کراچی میں شیڈول تربیتی کیمپ کے دوران جونیئرز کو ٹپس دیں گے
ورلڈ جونیئر مینز اور ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان اسکواش فیڈریشن نے بڑا اقدام اٹھایا ہے، میگا ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کے حصول کے لیے پلیئرز اب ماضی کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کی نگرانی میں ٹریننگ حاصل کریں گے۔
9 رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر اسکواش انفرادی اور ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے 14 جولائی کو بھارت روانہ ہوگی۔ ورلڈ جونیئر اسکواش انفرادی اور ٹیم چیمپئن شپ 18 سے 29 جولائی تک بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جائے گی جس کے لیے فیڈریش نے 6 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کو منتحب کیا ہے، کھلاڑیوں میں عباس زیب، عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت، اسد اللہ اور فرخان ہاشمی شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں یاسین خان اور فضل شاہ کوچز جبکہ منور زمان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کی طرف سے گزشتہ روز جاری تفصیلات کے مطابق منتخب شدہ کھلاڑیوں کو پیر کو ایک ہفتے کی تربیت کے لیے اسلام آباد سے پاک نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں تریبت کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور وہ روانگی تک جہانگیر خان کی زیر نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔
حکام کے مطابق سابق عالمی چیمپئن کی نگرانی سے نہ صرف کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ پلیئرز بھارت میں شیڈول ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں بھی کامیاب رہیں گے۔