ومبلڈن میں امریکی شائق ٹرافی جیسا گولڈن کاسٹیوم پہن کر آگیا

کرس فاوا ماضی میں اسٹرابیری اور عقاب کے کاسٹیوم میں بھی ایونٹ میں آ چکے ہیں۔


Sports Desk July 10, 2018
کرس فاوا ماضی میں اسٹرابیری اور عقاب کے کاسٹیوم میں بھی ایونٹ میں آ چکے ہیں۔فوٹو: اے ایف پی

ومبلڈن مینز سنگلز ایونٹ کے دوران ایک امریکی شائق سر سے پاؤں تک ٹرافی جیسے گولڈن کاسٹیوم میں ملبوس ہوکر پہنچ گیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کرس فاوا عجیب لباس پہن کر ومبلڈن ایونٹ میں شریک ہوئے، وہ ماضی میں اسٹرابیری اور عقاب کے کاسٹیوم میں بھی ایونٹ میں آ چکے ہیں، انھوں نے پانچ دن تک قطار میں لگ کر بڑی مشکل سے سینٹر کورٹ سیٹ کی ٹکٹ حاصل کی۔

کرس کا کہنا ہے کہ پہلے پہل فینسی ڈریس کی وجہ سے آفیشلز انھیں اندر آنے کی اجازت دینے کو تیار نہیں تھے مگر اب ساتھ خوشی خوشی تصاویر بنواتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں