کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA252 اور سندھ اسمبلی کے حلقے PS116 PS117 کا تفصیلی جائزہ

حلقے میں شامل علاقے: پاکستان کوارٹر، پٹیل پاڑہ، جمشید کوارٹر، مارٹن کوارٹر، عثمانیہ مہاجر کالونی، سولجر بازار.


عامر خان May 06, 2013
فوٹو: فائل

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-252 کی تفصیلات:









حلقہ کی آبادی

468022
رجسٹرڈ ووٹرز

321191
مرد ووٹرز

172608
خواتین ووٹرز

148583

حلقے میں شامل علاقے:

جمشید ٹاؤن کے پاکستان کوارٹر، پٹیل پاڑہ، جمشید کوارٹر، مارٹن کوارٹر، حیدرآباد کالونی، فاطمہ جناح کالونی، PECHS-2، سولجر بازار، جماعت خانہ سولجر بازار، گلشن اقبال ٹاؤن کے پی آئی بی کالونی، سوک سینٹر، شرف آباد، ڈیلی مرکنٹائل سوسائٹی، سی پی برار سوسائٹی بلاک 3 اور عیسیٰ نگری

حلقہ کی نمایاں خصوصیات:

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار، قدیم مذہبی درسگاہ نیو ٹاؤن، بنوری ٹاؤن، دعوت اسلامی کا مرکز فیضان مدینہ، عسکری پارک، ایکسپوسینٹر، کراچی چڑیا گھر، سوک سینٹر، کراچی سینٹرل جیل، جیل چورنگی فوٹ اسٹریٹ اور گاڑیوں کی خریدوفروخت اور مرمت کی مارکیٹیں

امیدواروں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان

عبدالرشید گوڈیل(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، محمد حسین محنتی (جماعت اسلامی٭ترازو)، سید اصغر حسین (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)،سید علی حیدر زیدی(تحریک انصاف ٭بلا)، محمد حسین کریمی (مجلس وحت المسلمین ٭خیمہ)، سید بحرون شاہ(متحدہ دینی محاذ٭سیڑھی)، الطاف ذکر، پروفیسر انجینئر رانا سعید احمد ظفر، تسلیم نعیم، ریحانہ شاداب، محمد فاروق علی، مولانا سلیم اللہ خان ترک اور نوراللہ ترین شامل ہیں

حلقہ کے نمایاں مسائل

امن و امان کی خراب صورتحال، ٹارگٹ کلنگ،اسٹریٹ کرائم، PIB کالونی کے بعض علاقوں میں منشیات کے اڈے، پانی کی کمی، سیوریج کا نظام بوسیدہ ہونا، بعض علاقوں میں گلیوں میں مبینہ طور پر قبضہ کرکے مکانات کی تعمیر، بھتہ خوری، عیسیٰ نگری میں کھلے عام شراب کی فروخت، سرکاری اسکولوں کی انتہائی خستہ حالت، پٹیل پاڑہ پر ٹریفک کا جام رہنا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،غلط کارپارکنگ ،صحت کی ناقص سہولیات

انتخابات2008ء میں کون کامیاب ہوا ؟

کامیاب امیدوار

عبدالرشید گوڈیل (متحدہ قومی موومنٹ)

دوسرے نمبر پر آنے والے کا نام

سید اصغر حسین (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)

صوبائی حلقہ پی ایس 116 کے بارے میں معلومات








خواتین ووٹرز

76306
مرد ووٹرز

87662
رجسٹرڈ ووٹرز

163968

حلقے میں شامل علاقے:

جمشید ٹاؤن، حیدرآباد کالونی، فاطمہ جناح کالونی، PECHS-2،سوک سینٹر، شرف آباد، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی، سی پی برابر سوسائٹی بلاک 3 اور عیسیٰ نگری

حلقے سے حصہ لینے والوں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:

محمود عبدالرزاق(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، حارث علی میٹھانی(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین ٭تیر)،نصراللہ خان شجیع(جماعت اسلامی٭ترازو)، ارم بٹ(تحریک انصاف ٭بلا)، سمیع اللہ (اے این پی ٭لالٹین)، شبیرحسین چوہدری (متحدہ دینی محاذ٭سیڑھی)، طاہرقادری (سنی تحریک٭ٹیبل لیمپ)،آصف عزیز، سلیم احمد چاندنہ، کریسٹوفربھٹی اور دیگر شامل ہیں۔

انتخابات 2008ء کا نتیجہ

کامیاب امیدوار کا نام:

سید سردار احمد (متحدہ قومی موومنٹ)

دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:

فرید الحسن عباسی (پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین)

صوبائی حلقہ پی ایس 117 کے بارے میں معلومات








خواتین ووٹرز

72277
مرد ووٹرز

84946
رجسٹرڈ ووٹرز

1572223

حلقے میں شامل علاقے:

پاکستان کوارٹر، پٹیل پاڑہ(چارج نمبر 2 اور 3)، جمشید کوارٹر، مارٹن کوارٹر، عثمانیہ مہاجر کالونی، سولجر بازار اور جماعت خانہ سولجر بازار

حلقہ سے حصہ لینے والے امیدواروں کے نام اور تعلق

ڈاکٹر صغیر احمد(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، پیرعبدالرشید(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)،احسن جبار (تحریک انصاف٭بلا)، رزاق خان(مہاجر قومی موومنٹ حقیقی٭موم بتی)، سید نثار شاہ (مسلم لیگ ن ٭شیر)، شاکر علی روجانی(مجلس وحدت المسلمین ٭خیمہ)،صابر احمد(جماعت اسلامی ٭ترازو)،صاحب سید (جے یو آئی ایف٭کتاب)، محمد نعیم (متحدہ دینی محاذ٭سیڑھی) اور دیگر شامل ہیں

انتخابات 2008ء کا نتیجہ

کامیاب امیدوار کا نام:

ڈاکٹر صغیر احمد (متحدہ قومی موومنٹ)

دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:

پیر عبدالرشید (پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں