نگران وزیراعلی پنجاب کا انتخابی عمل کے دوران سیکورٹی انتظامات کوسخت کرنے کا حکم

امن عامہ کی فضا کومزید بہتربنانے کے لئے ہرضروری اقدام اٹھایا جائے گا، ڈاکٹرحسن عسکری


ویب ڈیسک July 10, 2018
امیدواروں کی سیکورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے، ڈاکٹرحسن عسکری: فوٹو: فائل

نگران وزیراعلی پنجاب نے انتخابی عمل کے دوران صوبہ بھرمیں سیکورٹی انتظامات کومزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کی سیکورٹی اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نگران وزیراعلی نے انتخابی عمل کے دوران صوبہ بھرمیں سیکورٹی انتظامات کومزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی کہ امیدواروں کی سیکورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے۔

ڈاکٹرحسن عسکری نے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، انتخابی جلسوں اورجلوسوں کیلئے وضع کردہ سیکورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنایا ہے جب کہ امن عامہ کی فضا کومزید بہتربنانے کے لئےہرضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں