بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات غیرقانونی قرار

انصاف میں تاخیرانصاف سے انکارہے، عدالت


ویب ڈیسک July 10, 2018
قانون کی حکمرانی کے بجائے افراد کی حکمرانی کی یہ بہترین مثال ہے، عدالت: فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات کوغیر قانونی قراردے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل لارجربنچ نے فیصلہ سنایا جس میں بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات کوغیرقانونی قراردے دیا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ماسٹرپلان کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی تعمیرات قابل مسمار ہیں، نظریہ ضرورت قانون کی حکمرانی کے لیے اجنبی ہے، قانون کی حکمرانی کے بجائے افراد کی حکمرانی کی یہ بہترین مثال ہے جب کہ انصاف میں تاخیرانصاف سے انکارہے۔

اس سے قبل شہزادہ سکندرالملک اوردیگرشہریوں نے بنی گالہ اورای الیون میں تعمیرات کوچیلنج کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ بنی گالہ میں کمرشل اورای الیون میں طویل المنزلہ عمارات کی تعمیرماسٹرپلان کی خلاف ورزی ہے اورماسٹر پلان کو نقصان پہنچا کرمراعات یافتہ طبقے کوفائدہ پہنچایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں