سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی


ویب ڈیسک July 10, 2018
مخالف امیدوار نثار احمد نے اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نے قرضے معاف کرائے تھے فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات مسترد کرنے کی اپیل مسترد کردی۔

اپیل مخالف امیدوار نثار احمد نے دائر کی جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ، والدہ اور ساس دو کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہیں، اور سابق وزیراعظم نے ان کے معاف کرائے تھے۔ چیف جسٹس کے استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ فوزیہ گیلانی کے کمپنی میں 12 فیصد شیئرز ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا بارہ فیصد شیئرز پر نااہلی ہوسکتی ہے؟۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ قرض معافی کو غلط قرار دے چکی ہے۔ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن بولے کہ عدالت نے اسٹیٹ بنک کے قرض معافی کو کہاں غلط قرار دیا ہے۔
دلائل کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں