شریف برادران اپنے اعمال سے پردہ اٹھنے پر پریشان ہیںشرجیل میمن

انکے26سالہ دورمیں دہشت گردی سے ہزاروں ہلاک ہوئے،بیروزگاری انتہاکوپہنچی


Numainda Express May 06, 2013
انکے26سالہ دورمیں دہشت گردی سے ہزاروں ہلاک ہوئے،بیروزگاری انتہا کو پہنچی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاہے کہ شریف برادران پیپلزپارٹی کی طرف سے ان کے 26سالہ طویل دور میں بحیثیت وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سیاہ کاریوں سے پردہ اٹھانے پر سخت پریشان ہیں۔

ان کے دوراقتدار میں ہزاروں ہلاکتیں دہشت گردی کے باعث ہوئیں، بیروزگاری انتہا کو پہنچ چکی تھی اور ان کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں نے غریب عوام پر قیامت برپا کردی تھی۔ ایک بیان میں انھوں نے جسٹس قیوم اور سابق چیئرمین احتسا ب بیورو سیف الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ شریف برادران انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے عمل میں شرمناک مداخلت کرکے ناقابلِ معافی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

شریف برادران حقائق کاسامنا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے اور شور مچاکر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے علاوہ ان کو بیوقوف بنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ ان کو انتخابات کے دن عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے حساب چُکا دیںگے۔ نوازشریف کی جمہوریت اور عوام سے محبت کا جنازہ اسی دن نِکل گیا تھا جب انھوں نے جنرل مشرف سے خفیہ ڈِیل کرکے جِلاوطنی کی زند گی اختیارکرنے کو ترجیح دی اور عوام کو جنرل مشرف کی ڈکٹیٹرشِپ کے رحم وکرم پر چھوڑدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں