اسرائیل نے دہشتگردوں کی مدد سے حملے کیے شام

اسرائیلی حملوں سے بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتیں اور تباہی ہوئی، شامی وزارت خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط.


News Agienciyan/AFP May 06, 2013
حملہ دہشتگردوں کا مورال بڑھانے کیلیے ہے،بشار الاسد، شام کو امریکا،اسرائیل کے ہتھے چڑھنے نہیں دیں گے،حسن نصراللہ. فوٹو: رائٹرز

شام کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شام میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے سے اس کے النصرہ فرنٹ کے شدت پسندوں سمیت'دہشت گردوں'سے رابطوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔

شام کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیاہے کہ اسرائیل کے حملوں سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے دمشق کے نواح میں واقع ایک فوجی تحقیقی مرکز کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ شام کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے فضائی حملوں میں دمشق کے مضافات میں 3 فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔



اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے گزشتہ ہفتے اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ اسرائیل نے رواں برس جنوری میں شام میں فضائی حملہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ حزب اللہ جیسے اسلامی شدت پسند گروہوں کو ہتھیاروں کی منتقلی اسرائیل کے لیے 'سرخ لکیر' ہے اور جب اس لکیر کو عبور کیا گیا تو اسرائیل نے کارروائی کی۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے حال ہی میں صدر بشار الاسد کی حامی افواج کی جانب سے باغیوں کے خلاف کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا نیا حملہ دہشتگرد گروپوں کا مورال بلند کرنے کی کوشش ہے جو کہ ملک کی فوج کے حملوں سے پریشان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں