لداخ میںچینی فوج کی سپلائی لائن کاٹ سکتے ہیں بھارتی آرمی چیف

چینی فوج کاقبضہ ختم کرایاجائے،سابق صدرابوالکلام،ایسی کارروائی برداشت نہیں،چین.


Online May 06, 2013
چینی فوج کاقبضہ ختم کرایاجائے،سابق صدرابوالکلام،ایسی کارروائی برداشت نہیں،چین. فوٹو: اے ایف پی

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے چین کیخلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگرحکومت اجازت دے تولداخ میں موجود چینی فوج کی سپلائی لائن کاٹ کر اسے بیدخلی پرمجبور کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے ایک بیان میںکہاکہ بھارتی فوج چینی افواج کی سپلائی لائن کاٹ سکتی ہے،اس مقصدکیلیے بھارتی فوجیوںکو پیچھے سے بھیجا جاسکتا ہے۔



انھوں نے تجویزدی کہ بھارتی فوج اکسائچین میں چینی فوج کے کیمپ کے نزدیک پٹرولنگ کرے۔چینی دراندازی کے بعد بھارت نے بھی انڈوتبت بارڈرفورس کے جوانوںکوچین کے کیمپوں سے تقریباً 90کلومیٹردورٹینٹ لگاکرتعینات کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |