الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کردیا

سربراہان کی معطلی کا اقدام ملک میں شفاف انتخابات کی غرض سے کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن

تمام سربراہان 25 جولائی تک معطل رہیں گے، الیکشن کمیشن : فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام بلدیاتی اداروں بشمول کنٹونمنٹ کے بلدیاتی سربراہان بھی 25 جولائی تک معطل رہیں گے، یہ اقدام ملک میں شفاف انتخابات کی غرض سے کیا گیا ہے۔
Load Next Story