قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پرآزاد امیدواروں کی پوزیشن مضبوط

دستی‘ آصف احمد علی‘ لغاری برادران بھی شامل،12امیدوارگزشتہ الیکشن میںق لیگ کے ٹکٹ پر جیتے


APP May 06, 2013
دستی‘ آصف احمد علی‘ لغاری برادران بھی شامل،12امیدوارگزشتہ الیکشن میںق لیگ کے ٹکٹ پر جیتے. فوٹو: اے پی پی

ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 20سے زائد حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو آزاد امیدواروں سے سخت مقابلے کا سامنا ہے اور انکی پوزیشن مضبوط بتائی جا رہی ہے۔

ان میں 12امیدوار گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے۔ اٹک سے میجر (ر) طاہر صادق این اے57 اور 58سے مضبوط امیدوار ہیں۔ این اے 57میں ان کا مقابلہ سابق رکن شیخ آفتاب احمد جبکہ این اے58میں تحریک انصاف کے ملک سہیل اور (ن) لیگ کے ملک اعتبار سے ہے۔ این اے 88 سے سابق وزیرفیصل صالح حیات مضبوط امیدوار ہیں۔ این اے 89میں مولانا محمد احمد لدھیانوی آزاد امیدوار ہیں، ان کا مقابلہ (ن) لیگ کے شیخ محمد اکرم سے ہے۔

این اے 103حافظ آباد سے لیاقت عباس، این اے 102سے شوکت علی بھٹی ، این اے 140قصور سے سردار آصف احمد علی، این اے 143سردار آصف نکئی، این اے 174سے سردار نصراللہ دریشک، این اے 175 سے دوست محمد مزاری، این اے 156خانیوال سے رضا حیات ہراج، این اے 172سے جمال لغاری، این اے 173سے اویس لغاری، این اے 177اور 178سے جمشید دستی، این اے 12صوابی سے عثمان خان ترکئی، این اے13سے شہرام خان ترکئی ، ٹھٹھہ کے دو حلقوں این اے 238اور 237سے سید ایاز شاہ شیرازی مضبوط امیدوار ہیں۔ این اے 229سے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم آزاد امیدوار کے طور پر مضبوط ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں