پاک ایران گیس لائن منصوبہبھارت دوبارہ شمولیت پر رضا مند

بھارتی وزیر خارجہ کی ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر اور ایرانی ہم منصب سے ملاقات


Online May 06, 2013
مفاہمت کی 4 یادداشتوں پر دستخط،کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بھارت کی آمادگی. فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی سے تہران میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ان کا ملک کئی ارب ڈالر کے اس پائپ لائن منصوبے میں دوبارہ شامل ہونے میں گہری دلچسپی لے رہا ہے جس کے ذریعے ایران کے گیس کے وسیع ذخائر کو براہ راست پاکستان بھارت پہنچایا جائے گا۔

علاوہ ازیں ایران کے وزیر خارجہ علی اکبرصالحی اور بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے مابین اتوار کو دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی 4 یادداشتوں پر دستخط کیے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے ایران کی بندرگاہ چابہار کی ترقی کے لیے کئی ارب ڈالر کے منصوبے پر سرمایہ کاری میں آمادگی کا اظہاربھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں