تبدیلی کا نعرہ لگانیوالے 12 مئی کو دھاندلی کا شور مچائیں گے طاہر القادری

غیر آئینی الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات میں نظام تو کیا چہرے بھی نہیں بدلیں گے


INP May 06, 2013
11 مئی کو تاریخی اجتماعی دھرنا دیا جائے گا، سربراہ عوامی تحریک کا برمنگھم میں خطاب۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے 12مئی کو دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہوں گے اور مزید مایوسی پھیلائیں گے۔

کرپٹ نظام اور غیر آئینی الیکشن کمیشن کے تحت ہونیوالے انتخابات میں نظام بدلنا تو دور کی بات چہرے بھی نہیں بدلیں گے۔ موجودہ کرپٹ نظام انتخاب نے ملک کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے۔ ایسے کرپٹ انتخابی نظام کو اٹھا کر سمندر میں پھینکنا ہوگا۔ وہ اتوار کو برمنگھم میں پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کرپٹ نظام انتخاب کیخلاف منعقدہ سیمینار بعنوان ''پاکستان اور جمہوریت'' سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ میں انشاء اللہ 11مئی کو پاکستان میں موجود ہوںگا اورکرپٹ انتخابی نظام کے خلاف تاریخی اجتماعی دھرنا دیا جائے گا۔ سابق نا اہل اورکرپٹ حکمراں ایک بار پھر تمام طاقت اور وسائل اپنے قبضے میں لا کر عوام کو انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں،موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کے ہوتے ہوئے تبدیلی نہیں آ سکتی۔ طاہر القادری نے کہا کہ 11 مئی کو کرپٹ اور جھرلوانتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ وجود میں آئیگی اور پھر نئی حکومت کے قیام تک کرپشن کی نئی منڈیاں لگیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں